لاہور( این این آئی)چکی مالکان نے چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد اس کی قیمت 160روپے کلو تک پہنچ گئی ۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5000 روپے سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نا گزیر تھا۔