لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے 26مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست دے دی ہے۔صدر پی ٹی آئی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نیابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے، اس معاملے پر آج بروز بدھ کو سماعت ہوگی۔