پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پشاور میں کل رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/پشاور ( این این آئی) مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس (آج)بدھ بمقام دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف عید گاہ چارسدہ روڈپشاور میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،

وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے،جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور پاکستان سید مشاہد حسین خالد،علامہ محمد ڈاکٹر حسین اکبر،مفتی فضل جمیل رضوی، حافظ عبدالغفور،مولانا محمد یسین ظفر،مفتی فیصل احمد،مولانا راغب حسین نعیمی،مفتی محمد یوسف کشمیری،مفتی علی اصغر عطاری،قاری مہر اللہ،سید حبیب اللہ چشتی،مولانا اسد زکریا قاسمی،مفتی ضمیر احمد ساجد،پیر سید شاہد علی جیلانی،مولانا عبدالرف مدنی،مولانااشرف علی،مولانا عبدالمالک بروہی،غلام مرتضی،چیف میٹ سردار سرفراز،زین العابدین اور زونل ممبران پشاور میں مولانا احسان الحق،مولانا طیب قریشی،مفتی فضل اللہ جان،علامہ عابد حسین شاکری،مفتی عتیق اللہ قادری،مولانا عبدالبصیر شاہ،مولانا محمد علی شاہ و دیگر حضرات شامل ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ رمضان المبارک 1444ھ کے چاند کی ریت کا فیصلہ کیا جائے گا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں،چاند دیکھنے کے حوالے سے جن نمبروں پر اطلاع دی جا سکتی ہے ان میں چیئرمین 0321-9410041/0333-9100619،ڈی جی مذہبی امور 0300-6831822،دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور 091-9330427 شامل ہیں۔دوسری جانب پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے بھی

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا،اجلاس کی صدرات مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔دریں اثناء چاندکے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہاکہ پشاور میں آج بدھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور پشاورمیںچاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں،محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

میٹ آفس کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش21مارچ کی شب 10بج کر 23منٹ پربتائی گئی، اس لئے (آج)بدھ22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20گھنٹے سے زائد ہوگی۔غروب آفتاب 6بجکر41منٹ جبکہ غروب قمر7بجکر32منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند آج22مارچ کو نظر آئے گا اور 23مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔میٹ آفس نے مزید بتایا کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…