کراچی (این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو مسافروں کو 10فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے نے23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری دی ہے اور اعلان کیا کہ 23مارچ کو ایئرلائن کے کرایوں میں10فیصد رعایت دی جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سہولت صرف23مارچ کے دن کیلئے ہے اور اس 10فیصد رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔