مسلسل دوسری ٹرافی،قلندرز کی ایک بار پھر کپتان اور کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

20  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں پوری ٹیم پر انعامات کی بارش کر دی۔ہفتے کے روز پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی اور مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

لاہور قلندرز کی جیت میں ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے پہلے بیٹنگ میں 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پھر بالنگ میں 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔جیت کی خوشی میں لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے ٹرافی جیتنے پر تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف سمیت ڈگ آٹ میں بیٹھے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں مسلسل دوسری بار ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک طویل ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ثمین رانا کی جانب سے فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا۔ثمین رانا نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے میچ میں بہترین پرفارمنس پر قلندرز سٹی میں ایک کنال پلاٹ اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کے لیے قلندرز سٹی میں بنگلے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے لوگوں کے لیے بھی قلندرز سٹی میں پلاٹس کا اعلان کیا جس پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…