پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے کتنے اہلکار زخمی ہوئے ؟ رپورٹ تیار

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھرائو سے پولیس سمیت فورسز کے 52 اہلکار زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہونے والے

نقصانات کی رپورٹ اسلام آباد پولیس نے تیار کر لی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 12، پنجاب اور ایف سی کی 3 گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں جلائی گئیں، سیکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ اور جیمر والی لینڈ کروزر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی 3 وینوں کے دروازوں اور فرنٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا گیا، 2 پک اپ، 2 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو جلا کر راکھ کر دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر نوشیرواں علی، ایس پی رورل حسن جہانگیر، ایس پی پلان اینڈ پیٹرول ڈاکٹر سمیع زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس سمیت معاون فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں اور چکوال پولیس کی ایک بس کے شیشے مکمل توڑ دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق آئی جی نے نقصانات کا جلد از جلد تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…