لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف نے منگل کو مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔تحریک انصاف نے منگل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ سیکیورٹی کی درخواست دے دی گئی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسے سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست تحریک انصاف کے وکلاونگ کی طرف سے جمع کروائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی جانب سے اتوار 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھالاہور کی ضلعی انتظامیہ پہلے بھی جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کر چکی ہے۔