لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کر کے تباہ کر دیا، کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دئیے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور اسکرین بھی توڑ دی، پولیس وین میں موجود اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان پولیس وین سے دو رائفلیں بھی نکال کر لے گئے ۔ مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ کردی۔دوسری جانب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس وین پر حملے کے معاملے پر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔