پی ٹی آئی کے رہنماؤں،کارکنوں نے یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی پولیس کی کوشش ناکام بنادی

16  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی پولیس کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈاکٹر راشد یاسمین کی گاڑی کو شادمان انڈر پاس کے قریب روکا گیا۔ یاسمین راشد نے گاڑی کو اندر سے لاک کر دیا۔

اس دوران پولیس کی جانب سے گاڑی کے آگے بیرئیر لگا دئیے گئے۔ یاسمین راشد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی گرفتاری کی کوشش کا پیغام دیا جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے۔یاسمین راشد نے کہا کہ خاتون اہلکار نے کہا آپ میری ماں جیسی ہیں گاڑی سے نیچے اتر آئیں، میں نے پولیس سے پوچھا کہ ان کا تعلق کس پولیس اسٹیشن سے ہے اور میرا جرم کیا ہے جس پر انہوں نے جواب نہیں دیا۔یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے گاڑی کو لاک کر کے پارٹی قائدین کو آگاہ کیا، پولیس اہلکار ورکرز کے آنے پر موقع سے چلے گئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پولیس نے مجھ پر علی بلال سے متعلق مقدمہ درج کیا جس میں ضمانت پر ہوں، ضمانت کے باوجود پولیس نے تماشہ بنا رکھا ہے۔موقع پرپہنچنے والے کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ یاسمین راشد کو کارکنوں کے قافلے میں زمان پارک لے جایا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…