سنسنی خیز مقابلے کے بعد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ سے آؤٹ، پشاور زلمی کی شاندار فتح

16  مارچ‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 23، بابر اعظم 64، حسیب اللہ خان 15، محمد حارث 34، جیمز نیشم 2، عامر جمال 1، عظمت اللہ عمرزئی 10، ٹام کولر 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود تھے، پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 184رنز کا ہدف دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ حسن علی، فضل حق فاروقی، فہیم اشرف اور محمدوسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گربز 10، ایلکس ہیلز 57، صہیب مقصود 60، اعظم خان 2، فہیم اشرف 5، کولن منرو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 26 اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی، پشاور زلمی نے یہ میچ 12 رنز سے جیت لیا۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد اور عامر جمال نے دو دو جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کا مقابلہ اب ایلمینیٹر 2 میں لاہور قلندرز سے ہو گا، دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی وہ ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل میں ٹکرائے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…