ادویات کی قیمتیں میں اضافہ نہ کرنے پر معروف فارما کمپنی نے متعدد ادویات کی ترسیل روک دی
اسلام آباد( آن لائن ) ادویات کی قیمتیں پر اضافہ نہ کرنے پر ویدر فولڈز فارما کمپنی نے متعدد ادویات کی ترسیل روک دی ،ویدر فولڈز فارما کمپنی کی انتظامیہ کے وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی خط لکھ دیا ۔ لکھے گئے خط کے متن میںکہا گیاہے کوویڈ کے بعد سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں مصنوعات را میٹریل کی قیمتوںمیںاضافہ پر ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑاہے اسی دوران پٹرولیم مصنوعات ، بجلی وغیرہ کی قیمتوںمیںبھی اضافہ ہوا جس سے مشکلات مزید بڑھ گئیںہیں ۔ خط میں مزیدکہا گیاہے کہ ڈالر کے مقابلے میں پیسے کی قدر بھی 67 فیصد کم ہوئی جس سے حالات مزید خراب ہو گئے تمام صورتحال میں وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مسلسل آگاہ کرتے رہے ہے ادویات کی زیادہ سے ریٹیل پرائس کے حوالے بھی متعدد بار درخواست کی ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت ہمارے مسائل کے ازالے میں مسلسل ناکام رہی۔ درپیش مشکلات کے باعث ہمیں سات فاوما مصنوعات کی ترسیل روکنی پڑ رہی ہے۔