جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

حریم شاہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟بڑا انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ایک استاد (ٹیچر) تھیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی ویڈیوز وائرل ہونے اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ نے کہا کہ کسی پربھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔تاہم دوسری جانب گزشتہ روز انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق تو نہیں لیکن انہیں بہت سے اداکار پسند ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے قبل میں ٹیچنگ کرتی تھی اور میرا پسندیدہ مضمون ہسٹری (تاریخ) تھا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…