جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے صدرِ مملکت عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صدر پاکستان نا اہلی کیس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست شہری ظہور مہندی کی جانب

سے دائر کی گئی تھی،درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق میری صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی، عارف علوی کے کاغذات پر میرے 6 اعتراص تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے اور صدارت کے لیے اہلیت نہیں رکھتے تھے۔ظہور مہدی کے مطابق میرے صدر کا الیکشن لڑنے کے کاغذات کو تائید کنندہ تجویز کنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے۔جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہے یہ آپ کا مقدمہ نہیں ہے، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شوریٰ ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…