لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوالیفائر میچ میں محمد رضوان اپنی جرسی پر ٹیپ لگا رکھی ہے، جس پر شائقین بھی سوال اٹھا رہے ہیں لیکن حتمی جواب ابھی تک نہیں مل سکا ہے، سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ محمد رضوان نے مبینہ طور پر ٹیم سپانسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لوگو کو چھپایا ہے، واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی ایس ایل میں سٹے کی ویب سائٹ اور کرپٹو کرنسی کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو خط بھی لکھاگیا تھا۔