اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو اتوار کے روز لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پیش نظر عارضی طور پر عدالتی حکم پر عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی عارضی طور پر روکی گئی ہے اور اب یہ کارروائی 19مارچ کو ہونے والے

پی ایس ایل کے فائنل کے بعد کرنی ہے یا اس سے قبل، اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، اس بات کا فیصلہ ابھی کیا جانا ہے۔نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم صرف عدالتی حکم پر عمل در آمد کر وا رہے ہیں، اگر عدالت ان کے وارنٹ معطل کرتی ہے تو معاملہ ختم ہوجائیگا، یہ معاملہ اسی طرح سے شروع ہوا تھا کہ عدالت نے انہیں طلب کیا تو انہوں نے پیش ہونے کے بجائے ریلی نکالی۔عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے موقف اپنایا کہ مجھے سکیورٹی خطرات ہیں اور میں زخمی بھی ہوں، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، لیکن جب انہوں نے ریلی نکالی تو ان کا یہ استدلال ختم ہوگیا اور کورٹ نے حکم دیا کہ ان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔عامر میر نے کہا کہ اتوار کے روز پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس روز پی ایس ایل کا فائنل کھیلا جانا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پیش نظر عارضی طور پر عدالتی حکم پر عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…