لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کل جب اسلام آباد اور پنجاب پولیس زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ پر پہنچی تو وہاں پر تعینات گلگت بلتستان کی پولیس نے اسلا م آباد پولیس اور پنجاب پولیس پر بندوقیں تان لیں جس پر پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے بھی ان پر بندوقیں تان لیں ۔ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے سینئر افسران گلگت بلتستان کی پولیس کو سمجھاتے رہےلیکن وہ نہ مانے اورآخر کار اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو صورتحال کی نزاکت کی وجہ سے پیچھے ہٹنا پڑگیا۔