پی ایس ایل کے دوران سٹے کے برانڈ اور کرپٹو کرنسی کی تشہیر، پی سی بی بڑی مشکل میں پھنس گیا

14  مارچ‬‮  2023

کراچی(آئی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوران کھیلوں میں سٹے کے برانڈ 1XBATاور کرپٹو کرنسی کی تشہیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو خط لکھ دیا،نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کی

جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہر ممکن سہولیات دینا چاہتے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کے مثبت چہریکا پرچار کرتا ہے،مرکزی بینک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کا آفیشل پارٹنر بیسٹ گن ٹیک انویسٹمنٹ کوئن کرپٹو کرنسی ہے اور ملکی قوانین کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنے کی اجازت نہیں دیتے، پی ایس ایل کے دوران کرپٹو کی تشہیر، پاکستانیوں کو اس کاروبار کی رغبت دے گا جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کا اسپانسر 1XBATکھیلوں میں سٹے کا برانڈ ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق بظاہر یہ دونوں ویب سائٹس غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہیں، پاکستان میں ان ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ باہر لے جانے کا سبب ہو گا، پی سی بی اور کراچی کنگز نے پاکستانیوں کی رقوم باہر ادائیگی کی اجازت نہیں لی، ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ ایکٹ 1947کی خلاف ورزی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی یقینی بنائے کہ پاکستانی ان ویب سائٹ کا استعمال نہ کریں، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ان ویب سائٹس کو ملکی زرمبادلہ کی ادائیگی غیر قانونی طریقے سے بھی نہ ہو، پی سی بی اپنے اور فرنچائز کے لیے عالمی سپانسر منتخب کرنے کے قواعد و ضوابط دے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…