جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فلم انڈسٹری کے گانے نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی) جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے گانے ’ناتو ناتو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔مشہور ہدایتکار ایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی تیلگو زبان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہٹ فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناتو ناتو نے آسکر

جیتنے والا پہلا بھارتی گانا بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔بلاک بسٹر گانے نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں لیڈی گاگا اور ریحانہ جیسی امریکی گلوکاراؤں کے گانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے جس پر تیلگو فلم انڈسٹری میں خوب جشن منایا جارہا ہے۔اس کے دلکش ٹیمپو اور کوریوگرافی نے دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور اسے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔دوسری جانب جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور فلم ’The Elephant Whisperers‘ بھی بہترین دستاویزی مختصر فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ اس طرح رواں سال 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں آسکرز کیلئے نامزد کیے جانے والی دونوں بھارتی فلموں نے دنیا بھر سے منتخب کئے گئے دیگر نامزد اْمیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر آسکر ایوارڈ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ ڈیپیکا پڈوکون کو رواں سال آسکر کی میزبانی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے جو بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…