پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، بالآخر یاسمین راشد نے اعتراف کرلیا

12  مارچ‬‮  2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے اعتراف کرلیا کہ انہیں علم تھا کہ جس گاڑی میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی لاش لائی گئی اس کا مالک کون ہے۔ یاسمین راشد نےکہا کہ مجھے دو دن سے پتا تھا کہ ظل شاہ کو ہسپتال لانے والے کالے ڈالے کا مالک کون تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ کہا آپ کا خیال ہے کہ میں بیٹھ کر صرف سوشل میڈیا دیکتھی رہتی ہوں، میرے پاس اور بہت کام ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مقتول کارکن ظل شاہ عرف علی بلال کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ظل شاہ کو وین سے اتارنے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول کارکن کو ساتھیوں سمیت ناکے سے پہلے اتارا گیا اور چار لوگ ڈیوائیڈر کراس کر کے دوسری طرف چلے گئے۔پل چڑھتے ہی سیاہ رنگ کی گاڑی نے ٹکر ماری جس کی زد میں مقتول کارکن آیا، ڈرائیور جہانزیب اور عمر نے گاڑی سائیڈ پر روک کر ظل شاہ کو ویگو میں ڈالا اور پھر وہاں سے اسپتال روانہ ہوئے جہاں وہ لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔گاڑی کی مختلف مقامات سے گزرنے کی فوٹیجز بھی پولیس نے حاصل کیں ۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پولیس نے اسپتال چھوڑ کر جانے والے دو افراد کو گرفتار کر کے گاڑی کو حراست میں لیا تھا، تفتیش کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر انکشاف کیا تھا کہ علی بلال کی ہلاکت پولیس تشدد نہیں بلکہ حادثے کی وجہ سے پیش آئی۔ظل شاہ پولیس گاڑی سے نکل کر فورٹریس پل کی طرف بھاگا تو ویگو ڈالے سے ٹکرا گیا تھا جس پر اسے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا ۔ اس کے بعد سروسز ہسپتال پہنچایا گیا اس دوران اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…