پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخوپورہ، گالیاں دینے پر گارڈ کے ہاتھوں کمپنی مالک سمیت 5 افراد قتل

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آئی این پی ) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران قاتل نے مختلف مقامات پر 5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک گھنٹے میں تین مقامات پر پانچ افراد کو قتل کیا۔ ملزم نے پہلے اپنے دو بچوں اور بیوی کو قتل کیا، پھر سالی کو بھی گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تنویر کے نام سے کی گئی ہے، جو فیکٹری میں ملازم تھا۔ ملزم نے جاتے جاتے فیکٹری مالک پر بھی فائرنگ کی۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ اپنے ابتدائی بیان میں ملزم تنویرکا کہنا ہے کہ فلور مل مالک گالیاں دیتا تھا۔ پہلے ملزم نے جھامکے کے قریب فلور مل مالک کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جہاں وہ باورچی کا کام کرتا تھا۔ بعد ازاں وہ گھر آیا اور فائرنگ کرکے اہلیہ اور دو بچوں کو بھی قتل کردیا۔ اس کے بعد ملزم نے مکان مالکن پر بھی فائرنگ کی۔ دوسری جانب نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پانچ افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…