پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں گائے رکھشا کے نام پر ایک اور مسلمان بیدردی سے قتل

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی) بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں ایک مسلمان کو راڈوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں 56 سالہ نوجوان نسیم قریشی کو جنونی ہندووں

کے جتھے نے تعاقب کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوجوان رحم کی اپیلیں کرتا رہا لیکن سخت دل ہجوم کو رحم نہ آیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نسیم اپنے بھتیجے کے ساتھ تھا جب انتہا پسند ہندووں نے ان پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ ان کے پاس گائے کا گوشت اور ذبح کرنے اوزار ہیں۔نسیم اور اس کے بھتیجے نے جتھے کے چنگل سے نکلنے کی کوشش کی اور کامیاب بھی ہوگئے لیکن جتھے نے تعاقب کے بعد انھیں پکڑ لیا اور مار مار کے ادھ موا کردیا۔جب نسیم قریشی اور ان کا بھتیجا خون میں نہا گئے تو جتھے نے انھیں پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جب ان دونوں کو لایا گیا تو ان کی حالت نہایت نازک تھی دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں نسیم قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔بھارت میں گائے رکھشا پر مختلف انتہا پسند جماعتیں اپنی سیاست چمکاتی آئی ہیں لیکن اس میں اضافہ مودی سرکار میں ہوا جب بے لگام دہشت گردوں نے مسلح جتھے کی صورت ہوکر معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا شروع کیا۔مودی سرکار میں ایسے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ کئی واقعات کا تو اندراج بھی نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…