جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی مناسبت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، بڑھانے کا مطالبہ

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل (او ایم سی اے سی)نے حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔او ایم سی اے سی نے لکھا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی مناسبت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، کمپنیز کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں تقریبا 35ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ڈیزل درآمد کرنے کیلئے 90فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ منظور شدہ ایل سیز کھولنے کی لاگت بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے، ڈیزل درآمد کرنیکے لیے 90 فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے، موجودہ شرح مبادلہ کی بنیاد پر پیٹرولیم کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…