منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوئٹہ کی ریکارڈ ساز فتح نے پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ بنا دی

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف ریکارڈ ساز کامیابی نے ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنادیا ۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، کراچی کنگز اس دوڑ سے باہر ہوگئی جبکہ تین ٹیمیں ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بقیہ دو پوزیشنز پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل میں 25میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کے 12، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی 12جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے 8، 8پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6اور کراچی کنگز کے 4پوائنٹس ہیں۔کراچی اور کوئٹہ کا ایک ایک میچ باقی ہے، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کو مزید دو، دو میچز کھیلنے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوالیفائی کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے اب ملتان سلطانز سے اپنا آخری میچ لازمی اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا۔اگر بدھ کو پشاور زلمی فتحیاب ہوتی تو پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کہانی ختم ہوجاتی اور پشاور کے ساتھ ساتھ ملتان سلطانز کی بھی فائنل فور میں رسائی یقینی ہوجاتی تاہم ایسا نہ ہوسکا اور کوئٹہ نے بابر الیون کو زیر کرکے چانسز برقرار رکھے ہیں۔10مارچ کو پی ایس ایل میں اہم میچ ہوگا جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کوئٹہ کی فتح کے بعد اب اس میچ کو کوارٹر فائنل کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے کیوں کہ اس میچ کی فاتح ٹیم پلے آف میں جگہ بنالے گی۔

البتہ اگر جمعے کو ملتان سلطانز جیت جاتی ہے اور ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز کو شکست دے دے تو پھر سب کی نظریں اتوار کو اسلام آباد اور پشاور کے درمیان شیڈول میچ پر ہوں گی اور پشاور کیلئے یہ میچ جیتنا اہم ہوگا۔موجودہ صورتحال میں اگر مگر کی صورتحال جمعے کو ہونے والے میچ کے نتائج پر کافی حد تک منحصر کرے گی مگر کوئٹہ کیلئے اہم یہ ہے کہ وہ اپنا نیٹ رن ریٹ آخری میچ میں جس قدر ہوسکے بہتر کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…