جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شاداب خان نے کس نوجوان کرکٹر کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا؟

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پشاور زلمی کے اسٹار بلے بازصائم ایوب کی گزشتہ روز کھیلی جانے والی اننگز پر شاداب خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صائم کی کلاس الگ ہے۔

مستقبل کے سپر اسٹار ہیں!۔میچ میں صائم کے آئوٹ ہونے کے بعد راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھی انہیں سراہا گیا۔دوسری جانب دی یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ سے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی تعریف کے پل باندھ دیئے۔منگل کے روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے مضبوط بالنگ اٹیک کے خلاف 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جتنوانے میں اہم کردار ادا کیا، انکی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔صائم ایوب نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ 107 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔کرس گیل نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی خاص پرفارمنس دینے میں ناکام رہے رتھے لیکن انہوں نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…