بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری اور شاہ محمود کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دونوں رہنمائوں کے خلاف فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں مقدمہ سب انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ۔

مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی جس کے باعث کینال روڈ بلاک ہوگئی۔ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے فتنہ انگیز اور اشتعال انگیز تقریر کی۔ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا اور شارع عام پر آمد و رفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔مقدمے میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔مرکزی رہنمافواد چوہدری نے کہا کہ منگل کی صبح پتہ چلا کہ مجھ پر اور شاہ محمود قریشی پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ،اگر میڈیا ٹاک پر مقدمے درج ہونے ہیں تو پھر میڈیا کیا کرے گا ،عمران خان کو ٹی وی پر بند کریں گے تو وہ سوشل میڈیا پر آجائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی اس دور میں ہوئی ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ قانون یہ ہے کہ آپ ہر فرد کو بلا کر پوچھیں گے کہ استعفے کیوں دئیے گے؟، ہم نے اجتماعی استعفے دئیے تھے اسپیکر نے مرضی کے مطابق استعفے منظور کیے ،استعفے دینے کے پیچھے بھرپور سیاسی حکمت عملی تھی۔فواد چوہدری اور دیگر نے مذکورہ مقدمے میں لاہور کی سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…