بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے خلاف دو نئی ایف آئی آرز درج، مقدمات کی تعداد 75 ہو گئی

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج عمران خان کے خلاف دو نئی ایف آئی آر درج کی گئیں، ایک ایف آئی آر کوئٹہ اور دوسری ایف آئی آر اسلام آباد میں درج کی گئی ہے ان دو نئے مقدموں کے بعد عمران خان پر مقدموں کی تعداد

پچھتر ہو گئی ہے، اس حکومت میں نہ کوئی شرم ہے نہ حیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور کے تھانہ ریس کورس میں عمران خان، شبلی فراز سمیت 150کارکنوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم ملزم عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچی تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤکر لیا اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، عمران خان نے باہم مشورہ ہو کر ساری پلاننگ کی، ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی بڑھے مار دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…