جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک دوستی ،میکسیکو کی دوشیزہ سرگودھا پہنچ گئی ،اسلام قبول کر کے شادی کرلی

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر کے نوجوان سے فیس بک کے زریعے دوستی سے محبت میں گرفتار غیر ملکی دوشیزہ نے پاکستان پہنچ کردین اسلام قبول کر کے شادی کر لی اور اپنے سسرال میں خوش وخرم زندگی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کو محبتوں اور خوشیوں بھرا وطن قرار دے دیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ حمید ٹاؤن کے نوجوان محمد حمزہ سے تین سال قبل بیرون ملک میکسیکو کی دوشیزہ بیوٹسٹا اسلاس ماریہ سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی تو مکسیکو مقیم دوشیزہ پاکستانی نوجوان سے محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ کر اپنے محبوب محمد حمزہ کے گھر آئی تو انہوں نے مہمان دوشیزہ کا شاندار استقبال کیا اور مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی سے ملاقات میں غیر ملکی دوشیزہ نے اپنے مزہب کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اسکا اسلامی نام فاطمہ رکھ دیا گیا اور اس کے لئے ایمان کی استقامت کی دعا کروائی بعد ازاں نو مسلم دوشیزہ اور نوجوان محمد حمزہ نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کر لی اور اپنے سسرال میں ازواجی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے غیر ملکی دلہن فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی یہ محبتوں اور خوشیوں بھرا وطن ہے جہاں مجھے جو عزت ملی وہ میرے لئے کسی انمول تحفہ سے کم نہیں ہے۔اس نے کہا کہ پاکستان مجبتوں کے جزبات کے ساتھ مہمان نواز ہیں اور پاکستان پہنچ کر مجھے یہاں کی ثقافت بہت اچھی لگی جو پاکستان کی حسین وادیوں کے نظارہ کے لئے میاں کو لئے ہنی مون پر مری روانہ ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…