منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا، رانا ثنا اللہ کا بڑا اعلان

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آ باد (آئی این پی ) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب گورنمنٹ فیصلہ کرے گی یا عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں، اس چور کو معلوم ہے میں نے چوری کی ہے، عمران خان کی فرنٹ مین نے اربوں روپے باہر منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ فیصلہ کرتی تو عمران خان ہائیکورٹ میں گرفتار ہوسکتے تھے، پولیس زمان پارک عدالت کا آرڈر لی کر پہنچی ہے، حکومت کا نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن ملک کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے، الیکشن عمران خان کی زد کو پورا کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے، ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرنا ہوتا تو برگر کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے، یہ بزدل انسان ہے اور چھپا بیٹھا ہے، یہ سزا سے بچنے کیلئے سارے بہانے کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…