مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ہفتہ 4مارچ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی شائع خبر کے مطابق ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔ جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات سات بجکر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر 43 منٹ پریہ منظر دیکھا جا سکے گا جبکہ سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 43 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔