پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

فخر زمان بولرز کی لائن لینتھ تباہ کرنیوالے بیٹرز میں سے ہیں،عبد اللہ شفیق

datetime 3  مارچ‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ فخر زمان اس وقت بولرز کی لائن لینتھ تباہ کرنے والے بیٹرز میں سے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹر عبداللہ شفیق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے3 میچز کیلئے

میں کمبینیشن میں سیٹ نہیں ہو سکا تھا، میں نے اس وقت مینجمنٹ کے فیصلے کو قبول کیا اور پریکٹس جاری رکھی، جب مجھے موقع ملا تو میں نے پرفارم کیا اور امید ہے تسلسل کو برقرار رکھوں گا۔عبداللہ شفیق نے بتایا کہ ہر فارمیٹ کیلئے کرکٹ کی بنیادی چیزیں ایک ہی ہوتی ہیں میرے مائنڈ میں یہی ہوتا ہے کہ جو بال ملے اس کو میرٹ کے مطابق کھیلوں ، ہر فارمیٹ کو اس کے اسٹرائیک ریٹ کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے، صورتحال کا جائزہ لینا پڑتا ہے،میں نے خود کو ایک فارمیٹ کیلئے محدود نہیں رکھا ہوا جو فارمیٹ ملے اس کو اس کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہو۔عبداللہ شفیق فخر زمان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ فخر زمان اس وقت بولرز کی لائن لینتھ تباہ کرنے والے بیٹرز میں سے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ان کی پاور ہٹنگ کی اسٹرینتھ کو سیکھ رہا ہوں وہ مومینٹم کو لے کر چلتے ہیں ان کی وجہ سے لاہور قلندرز کی بیٹنگ مضبوط ہے ، یہی نہیں بابر اعظم سے بھی میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پشاور کے خلاف میچ سے قبل انضمام الحق جیسے کھلاڑی سے بھی ٹپس لیں میں سمجھتا ہوں کہ مجھے کوئی بھی بیٹر ملے مجھے اس سے ضرور کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہیے، جس کھلاڑی نے ملک کے لیے اچھا کیا میں سیکھنے کے لیے اس کے پاس جانے میں شرم محسوس نہیں کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…