اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

چیری پاکستانی مارکیٹ میں ایک بار پھر فروخت ہونے کے لئے تیار

datetime 3  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)چیری پاکستانی مارکیٹ میں اپنی فروخت کو ایک بار پھر دہرائے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہے! اچھی اندرونی جگہ اور ایک طاقتور انجن(4 TIGGO)ٹیگو 4 کو اس کی قیمت کی حد میں گاڑی کیلئے بہترین آپشن بناتا ہے،بلوچستان سے تعلق رکھنے والا عبدل، پاکستان میں چیری کے

آف لائن ڈیلروں میں سے ایک ہے جو کلفٹن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک حالیہ ٹیسٹ ڈرائیو ایونٹ میں دوسرے صارفین کے ساتھ اپنے (4 TIGGO)ٹیگو 4 ڈرائیونگ کے تجربے کا اشتراک کرنے کے لیے اپنے جوش کو چھپا نہیں سکا۔گوادر پرو کے مطابق بہت سے صارفین، جیسے عبدل، چیری کے (4 TIGGO)ٹیگو 4 اور (8 TIGGO)ٹیگو 8 کے ٹیسٹ رنز کا صبر سے انتظار کر رہے تھے۔ ایک اور گاہک نے کہا پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات نے آٹو سیکٹر میں بک شدہ آرڈرز کی ترسیل کے شیڈول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ حالات تیزی سے گزر جائیں گے اور ہمارے پاس جلد ہی چیری ٹیگو سیریز ہماری دہلیز پر ہوگی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں آٹوموبائل کی جنوری 2023 میں 10,867 یونٹس کی فروخت 31 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس میں پرزوں کی درآمد پر پابندیوں اور روپے کی قدر میں زبردست گراوٹ کے بعد قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چھوٹی کاروں کی پیداوار جزوی طور پر روک گئی۔ تاہم، تمام تر مشکلات کے باوجود، پچھلے مہینے کے مقابلے جنوری میں جیپ اور پک اپ کی پیداوار اور فروخت میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں جیپوں اور پک اپ کی فروخت دسمبر 2022 میں 3,232 یونٹس سے بڑھ کر 4,846 یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ ماہانہ 49.93 فیصد اضافہ ہے۔

گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چیری آٹوموبائل کے کنٹری ڈائریکٹر فیلکس ہو نے کہا دنیا میں چیری گروپ کی شاندار کارکردگی ہمیں 2023 کی فروخت کے بارے میں پراعتماد بناتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جنوری میں چیری گروپ کی فروخت کا حجم 101,379 یونٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 16.5 فیصد زیادہ ہے،

یہ جون 2022 کے بعد سے لگاتار آٹھواں مہینہ ہے کہ ایک مہینے میں اس کی فروخت کا حجم 100,000 یونٹس سے تجاوز کر گیا ہے۔ ان میں کچھ اعلیٰ درجے کے ماڈلز جیسے ٹیگو 8 اور ٹیگو 7 سیریز نے بالترتیب 10,856 اور 12,768 یونٹس کے ساتھ 10,000 سے زائد یونٹس کی ماہانہ فروخت کو برقرار رکھا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق جنوری میں چیری کی فتح نے 2022 میں اپنی کامیابیوں کو بڑھایا۔ 2022 میں چیری نے 1.23 ملین گاڑیاں فروخت کیں، جس سے اس کی سالانہ فروخت کے حجم کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا، جس کی بیرون ملک فروخت 450,000 یونٹس سے تجاوز کر گئی، گزشتہ سال کی نسبت 67.7 فیصد زیادہ ہے، چیری کومسلسل 20ویں سال مسافر گاڑیاں برآمد کرنے والے چینی برانڈز کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا۔

گوادر پرو کے مطابق فروخت کے اس معجزے کو چیری کی اپنی بنیادی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے میں استقامت سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ ایک چینی برانڈ کے طور پر جو آزاد تحقیق اور ترقی پر عمل پیرا ہے، چیری نے دنیا بھر میں 5 آر اینڈ ڈی مراکز بنائے ہیں، جن میں 7,000 سے زیادہ اشرافیہ کی آر اینڈ ڈی ٹیم ہے، جن میں سے بہت سے سینئر ڈیزائنرز اور انجینئرز ہیں جنہوں نے عالمی معیار کے آٹوموبائل اداروں بشمول جیگوار لینڈ روور اور جنرل موٹرز. میں اپنی خدمات انجام دیں۔

گوادر پرو کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مارکیٹ کنسلٹنگ اور ریسرچ کمپنی جے ڈی پاور کے جاری کردہ 2022 آٹوموٹیو پرفارمنس، ایگزیکیوشن اینڈ لے آؤٹ (APEAL) اسٹڈی کے مطابق ٹیگو 8 میکس پرو درمیانے سائز کے ایس یو ای سیگمنٹ میں نمبر 2 پر ہے۔ اس دوران، اس نے سعودی عرب میں ”2022 کا جدید ترین ماڈل” اور میکسیکو میں ”سال کی بہترین درمیانے درجے کی ایس یو وی ” سمیت متعدد ایوارڈز جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، چیری کے تیار کردہ اور ٹیگو 8 پرو پرہوپر نصب 1.5T ہائبرڈ پاور انجن نے برازیل کے ساؤ پاؤلو میں 2023 آٹو ایوارڈ کی تقریب میں 2.0L کے تحت بہترین انجن کا خطاب جیتا۔گوادر پرو کے مطابق چیری کے دو ماڈلز، ٹیگو 8 پرو اور ٹیگو 4 پرو ایس او پی 2022 میں پاکستان میں بنائے گئے اور لانچ کیے گئے اور تقریباً چھ ماہ میں 3,000 سے زائد صارفین کا اعتماد حاصل کیا۔ فیلکس نے کہا کہ آنے والے سال میں، چیری پاکستانی کلائنٹس کی فروخت کے حجم، گاڑیوں کے معیار اور ساکھ کی مزید ترقی کی ضمانت کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے کارفرما رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…