پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے ایس او پیز جاری

datetime 3  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مارچ کو پیشی کے لیے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی اور دیگر ایس اوپیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد کے کمرہ عدالت میں

انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،عمران خان کے وکلاء کو پندرہ ناموں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ،اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکلر میں 8 مارچ سہ پہر 3 بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو عدالت عالیہ اسلام آباد نے اقدام قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک کیلئے منظور کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…