جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں،شاداب خان

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں،جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے،پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں۔

مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں،جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے۔یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو نتیجہ خلاف آسکتا ہے۔کراچی کی پے در پے شکست پر شاداب نے کہا کہ کراچی اسٹرگل کررہا ہے، مگر وہ کم بیک کرسکتا ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، جب مارڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے۔شاداب خان نے شادی کے بعد کارکردگی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی ”ثقی بھائی“ہیں،ثقلین بھائی کوچ بھی اچھے اور سسر بھی اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناؤں۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اگلا میچ 3 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تیز ترین سنچری بنانا چاہتا ہوں،میری پرفارمنس اچھی نہیں ہے،میں ابھی انجری سے واپس آیا ہو۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شادی ہوگئی ہے، اور میں ٹیلیفون نمبر بھی تبدیل کر چکا ہوں،امید ہے اب لڑکیوں کی فین فالونگ کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں ہمارا زیادہ بہتر ریکارڈ نہیں ہے،اپناریکارڈ بہتر کرنے کی کوشش کرینگے،امید ہے پنڈی کے لوگ زیادہ سپورٹ کرینگے۔انہوں نے کہاکہ زیادہ رنز بھی ہماری ٹیم نے بنائے اور کم رنز بھی ہم نے بنائے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈایٹرز چیمپئین ٹیمیں ہیں،دونوں کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…