جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارش کی پیشگوئی

datetime 2  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (اے پی پی)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان،

خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد اور بالائی/وسطی پنجاب سمیت خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں مطلع ابر آلود رہا تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی/وسطی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہارمیں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران استور اور سکردو میں ہلکی برفباری بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں بارکھان 33، خضدار 25، چمن 04، دالبندین 03، نوکنڈی 02، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 16، سٹی 07)، سیدو شریف 08، مالم جبہ 04، بالاکوٹ، پاراچنار 03، پٹن 02،کالام 01، پنجاب میں ڈی جی خان 05، بھکر 08، جھنگ، نورپور تھل 06، کوٹ ادو 05، لیہ ،نارووال 04، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، ملتان (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، فیصل آباد02، بہاولنگر، کوٹ ادو، حافظ آباد، جوہرآباد، لاہور (سٹی، ایئرپورٹ) 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 04 اور گلگت بلتستان میں سکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی06اور کالام میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…