رحیم یار خان(آن لائن)ریلوے ملازمین نے رحیم یار خان میں ریلوے اسٹیشن کیقریب تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ۔ریلوے حکام کے مطابق ولہار ریلوے اسٹیشن کیقریب تخریب کار ریلوے ٹریک کو کھول رہے تھے، ریلو ے ملازمین کے پہنچنے پر ملزمان نے حملہ کردیا۔حکام کے مطابق سلاخیں اور پتھر لگنے سے ایک ریلوے ملازم شدید زخمی ہوگیا، زخمی ملازم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔