جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

آئندہ مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان شرح 28 سے 30 فیصد تک جانے کا خدشہ

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے،شرح 28 سے 30 فیصد تک جا سکتی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فروری کی ماہانہ معاشی آئوٹ لک کے مطابق غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے،

آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح 28سے 30 فیصد رہ سکتی ہے، روپے کی بے قدری اور توانائی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے،جولائی سے جنوری تک مہنگائی 25.4 فیصد رہی، ملک میں مہگائی کم ہونے میں وقت لگے گا۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کو 67 فیصد کم کیا گیا ہے، سود کی ادائیگیوں کے باعث اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ ریٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹ میں فرق کو کم گیا ہے، حالیہ ہفتوں میں روپے کی قدر میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں ٹیکس وصولیوں میں کمی کے خدشات ہیں، 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، اس سے ٹیکس وصولیوں کا سالانہ ہدف پورا کرنے کی کوششوں کو مدد ملے گی، جولائی سے جنوری تک ترسیلات زر میں 11 فیصد،برآمدات میں 7.4 اور درآمدات میں 20.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 44.2 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق24 فروری تک زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 45 کروڑ ڈالرز تھے، 24 فروری کو ڈالر کے مقابلے میں ایکسچینج ریٹ 259.99 روپے تھا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…