جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس نہ کیا تو یہ ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا،پولیس پوری طرح الرٹ ہے،کوشش کریں گے کہ جوڈیشل کمپلیکس کیس میں عمران خان کو کو گرفتار کریں، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالکل تسلیم کرتی ہے،

جو فیصلہ آیا ہے اس میں اختلاف رائے بھی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں دو علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں ابھی تک 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کبھی اس طرح نہیں ہوا جس طرح اس شخص نے کیا ہے، وہاں توڑ پھوڑ کی گئی جس پر دو مقدمات درج کیے گئے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے عمران خان سمیت تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کو مائنس نہ کیا تو یہ شخص ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں کیونکہ اگر اس عمل کی اجازت دی جائے کہ آپ جتھا لے کر آجائیں، گیٹ توڑ دیں، کیمرے توڑ دیں اور حملہ آور ہو جائیں تو پھر اس طرح تو ہر غنڈے اور بدمعاش کے لیے 100 ڈیڑھ سو بندے لانا کوئی مشکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے میری درخواست کے کہ آپ نے اس (عمران خان) کو رعایت دی، نخرے اٹھائے، انتظار کیا اور پھر پیش ہونے کے لیے وقت پر وقت دیا تو اب دیکھ لیں کہ اس کا یہ نتیجہ ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے آئی جی اسلام آباد کو کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو کچھ ہوا اور صحافیوں کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ اس کیس میں عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ آپ عدالت میں آرہے ہیں لیکن پھر بھی لوگوں کو اکٹھا کرکے مسلح افراد کو ساتھ لائے اور چڑھائی کردی، ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس نیت سے آرہے ہیں لیکن وہ باقاعدہ اس مجرمانہ نیت سے آئے، لہٰذا اس میں پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور کوشش کریں گے کہ اس کو گرفتار کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں بلکہ حملہ کرنے کے لیے آئے اور باضابطہ طور پر سوچ کر آئے کہ ہمیں اس طرح سے اندر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں لہٰذا اس کی پیشی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ فرد جرم عائد ہو اور کیس آگے بڑھے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک یہ فتنہ پاکستان کی سیاست میں ہے یہ حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے اور جب تک یہ شخص سیاست میں رہے گا ملکی سیاست میں عدم استحکام رہے گا اور سیاسی عدم استحکام رہے گا تو معاشی عدم استحکام بھی رہے گا۔

سپریم کورٹ کی طرف سے از خود نوٹس پر دئیے گئے فیصلے پر پوچھے گئے ایک سوال پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالکل تسلیم کرتی ہے جو کہ آئینی طور پر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن جو فیصلہ آیا ہے اس میں اختلافی رائے آیا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ازخود نوٹس فیصلے میں ججز نے اپنا اپنا آرڈر دیا ہے اور اس وقت جو اکثریتی فیصلہ دیا گیا ہے اس میں انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کو قبل از وقت قرار دیا ہے اور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ان پر ازخود نوٹس لینے کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نو رکنی بینچ میں سے دو معزز ججز نے خود کو الگ کردیا اور سات رکنی بینچ نے سماعت کی جس پر بھی دو ججز نے اختلافی نوٹس میں ازخود نوٹس کو مسترد کیا اور خود کو الگ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ایک بار کوئی بینچ تشکیل دیا جاتا ہے تو وہ برقرار رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…