اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اس وقت سنگل ہوں ، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آئمہ بیگ

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میں اس وقت سنگل ہوں، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئمہ بیگ ایک انتہائی باصلاحیت اور شاندار پاکستانی گلوکارہ ہیں، انہوں نے دنیا ٹی وی کے مقبول شو ’’ مذاق رات ‘‘ کی شریک میزبانی سے

شہرت حاصل کی جس میں وہ ہٹ گانوں کو کور کرتی تھیں۔بعدازاں آئمہ بیگ کو ساحر علی بگا اور شیراز اپل جیسے نامور گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے لاہور سے آگے، نہ معلوم افراد 2 جیسی مشہور فلموں کے لئے بھی گانے گائے، آج کل آئمہ کے گانے بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔حال ہی میں معروف گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور بتایا کہ ان کا جیون ساتھی کن خوبیوں کا مالک ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنی پسند کے لڑکے کے بارے میں کیا کہوں اب میرے پاس کوئی خاص چوائس نہیں ہے لیکن اسے زیادہ گورا نہیں ہونا چاہیے اور مزاحیہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ارینج میرج ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے، اگر آپ کے والدین کو کوئی اچھا آپشن نظر آئے تو یہ اچھی بات ہے، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ والدین اپنے بچوں کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت سنگل ہوں، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، میں اب صرف اپنے نکاح کے لیے مسجد جاؤں گی اور انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کر کے شادی شدہ ہونے کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی لیکن دونوں نے چند ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…