بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق از خود نوٹس کے فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا ہے ۔ اختلافی نوٹ میں ججز نے لکھا ہے کہ پہلے سے 2درخواستیں موجودتھیں۔

پہلے سے موجود درخواستوں کے باوجود ان درخواستوں کو جلدی سننے کی کوشش کی گئی۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ظہور الہٰی اور بے نظیر بھٹو کیس کے فیصلے اس بارے میں واضح ہیں۔جب ایک درخواست موجود ہو تو پھر اس کیس میں جلدی نہ ہو۔منظور الہٰی اور بے نظیر کیس کے مطابق از خود نوٹس لینا نہیں بنتا۔ اختلافی نوٹ کے مطابق ہائیکورٹس میں اسی طرح کا کیس زیر سماعت ہے۔90روز میں انتخابات کرانے کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔سپریم کورٹ ایک ایپکس کورٹ ہے اس کو ان معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ایسی مداخلت صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہے۔23فروری کو جسٹس یحییٰ آفریدی اور اطہرمن اللہ نے جو نوٹ دیا اس پر ہم مطمئن ہیں۔آرٹیکل 184 تین کے تحت یہ کیس قابل سماعت نہیں۔اختلافی نوٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہائیکورٹس3 روز کے اندر کیس کا فیصلہ کریں۔پشاور اور لاہور ہائیکورٹ تین دن میں انتخابات کی درخواستیں نمٹائیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹس سے اتفاق کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…