پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف ہی کی خواہش تھی عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لئے نااہل بھی کروایا جائے، بڑا دعویٰ

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ نواز شریف ہی کی خواہش تھی کہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لئے نااہل بھی کروایا جائے۔اپنے بیان میں سابق وزیرمملکت نے کہاکہ نواز شریف کو کرپشن پر سزا ہوئی رسیدیں وہ دے نہیں سکا لیکن مریم صفدر نے لندن پلان خود بتا دیا،

یہ لندن پلان چند ماہ پہلے یقین دہانیوں پر نواز شریف نے تیار کیا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے خواہش کا اظہار کیا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، نواز شریف ہی کی خواہش تھی کہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لئے نااہل بھی کروایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں انتخابات مریم کی مرضی کے نہیں بلکہ آئین کی رو کے مطابق ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ جب پانامہ انکشاف ہوا اس وقت نواز شریف ملک کے وزیراعظم تھے،مریم اور اسکے والد کو اپنی صفائی پیش کرنے کے کئی مواقع ملے مگر انکے پاس صرف جھوٹ تھا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے قوم،عدلیہ اور پارلیمان سے جھوٹ بولا،انکا جھوٹ قطری خط کے سوا کچھ نہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے مریم نواز عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کے خلاف مہم سازی درحقیقت انتخابات سے فرار کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے تمام فیصلے عوام کریں گے،قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…