عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو 50 لاکھ روپے کمیشن دینے کا انکشاف پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آگیا

26  فروری‬‮  2023

اسلام آباد ( آن لائن )سابق چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آ گیا ہے جس میں جاوید علی ولد طالب حسین نے عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو 50 لاکھ روپے کمیشن دینے کا انکشاف کیا ہے۔ایک ویڈیو بیان میں جاوید علی نے کہا ہے کہ

این اے 67 کی 4 یونین کونسل کے 5 ٹھیکیداروں سے 50 لاکھ روپے جمع کیے، تین ماہ سے عثمان ڈار کا ڈویلپمنٹ کے لیے پی اے تھا، باجوہ اینڈ کمپنی کو 2 کروڑ روپے کا ٹھیکہ ملا ، 20 لاکھ روپے کمیشن احمد ڈار کو دیا۔جاوید علی کا کہنا ہے کہ زین باجوہ کمپنی کے پاس 50 لاکھ روپے کا ٹینڈر تھا، 5 لاکھ روپے کمیشن احمد ڈار کو دیا، خضر کنسٹرکشن کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا، 10 لاکھ روپے کمیشن لے کر احمد ڈار کو پہنچایا، بلال کنٹریکٹر کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا دس لاکھ کمیشن احمد ڈار کو پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ لیاقت بلڈرز کے پاس 50 لاکھ روپے کا ٹینڈر تھا، پانچ لاکھ روپے کمیشن لے کر احمد ڈار کو پہنچایا، این اے 67 کی 28 یونین کونسلیں ہیں، چار میں، میں کام کرتا تھا، 24 یونین کونسلوں کو خواجہ عمران دیکھتا تھا، وہ دس، پندرہ یا بیس فیصد کمیشن لیتا تھا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ احمد ڈار نے کہا تم ہمارے لیے اتنا کام کرتے ہو، تمہیں سرکاری نوکری دلاتا ہوں، میں کم پڑھا لکھا ہوں، جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ بنایا، محکمہ تعلیم میں احمد ڈار کے کہنے پر کاغذ جمع کرائے، انہوں نے میرا آرڈر کرایا۔جاوید علی نے یہ بھی کہا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری ماڈل اسکول ڈالیاں میں نوکری کر رہا ہوں، اس کے عوض میں ٹھیکیداروں سے کمیشن جمع کر کے دیتا تھا۔ #/s#

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…