جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

پی ایس ایل سکیورٹی اخراجات، نجم سیٹھی کا وزیراعظم سے رابطہ ، جانتے ہیں آگے سے شہبازشریف نے کیا جواب دیاَ؟

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو سکیورٹی اخراجات کے معاملے لے پرتفصیلی آگاہ کیا ۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیراعظم سے شہباز شریف سے سکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے کا کہا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا۔بعدازاں پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچایا تھا کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں اپنے فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…