بہاولپور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا تو مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔بہاولپور میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے اعظم سواتی اور محمد احمد مدنی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ محمداحمد مدنی کو طبی معائنے کے بعدسینٹرل جیل پہنچا دیا گیا جبکہ سینیٹراعظم سواتی چیک اپ کے بعد ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان روانہ کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہاکہ میرا نام تو جیل بھروتحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا اور میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے غیرقانونی طورپرگرفتارکیا گیا، میری عمر 76 سال ہے، موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھاجا رہا ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ عدالتوں سے امید ہے وہ انصاف دیں گی اورانتخابات کاحکم دیں گی۔
شاہ محمودقریشی سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کر لیا گیا، اعظم سواتی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دیدی
-
اداکارہ رمشا خان کا شادی کے فوری بعد بڑا فیصلہ



















































