بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک کی آمد ، یو اے ای حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں کمی متوقع ہے۔ بعض اسکولوں میں رمضان کے دوران دو ہفتے تک تعطیلات ہوں گی۔مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق ملک کے متعدد اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیاں اس بار

رمضان المبارک کے دوران آرہی ہیں۔رمضان المبارک اس بار 23 مارچ کو چاند نظر آنے کے بعد سے شروع ہو کر 21 اپریل کو ختم ہونے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات کے اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے گذشتہ سال، دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہدایت کی تھی کہ مقدس مہینے کے دوران پانچ گھنٹے سے زیادہ تعلیمی دورانیہ نہ رکھیں۔اس سال بھی رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں کمی متوقع ہے۔ملازمین کو رمضان کے دوران چھ گھنٹے روزانہ یا 36 گھنٹے فی ہفتہ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ملک کے لیبر قانون میں کہا گیا کہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے رمضان کے دوران روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں اس سال 14 گھنٹے تک کا روزہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…