منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

چیف جسٹس آف پاکستان نیا بینچ تشکیل دیں اورسینئر ترین ججز کو بھی اس میں شامل کیاجائے ، ن لیگ کا مطالبہ

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کیرہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی اور مہنگائی کے ذمہ دار ہم ہیں ؟ کیا آئی ایم ایف کے معاہدوں کے ذمہ دار ہم ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے اور انہوں نے عدالتوں میں پیشیا ں بھگتیں،

مسلم لیگ(ن) کے لوگ کیا ملک دشمن ہیں جو ان پر مقدمات بنائے گئے جب نوا ز شریف اورشہباز شریف پیش ہوتے ہیں تو انہیں سنا ہی نہیں جاتا۔فیصل آباد میں عابد شیر علی نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جمع کیا گیا، ہمیں تو عدالتوں میں جانے پر ڈنڈے پڑتے تھے، آڈیو لیکس آئی ہیں جن پر بارکونسلزکو بھی تحفظات ہیں ، عمران نیازی روز جھوٹ بولتا ہے، نوازشریف کی تو آواز بھی بند کردی گئی تھی، عمران نیازی روز اداروں کو نشانہ بناتا رہا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں عمران خان کے تینوں بچوں کا اندراج ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی کو ان تینوں بچوں سے بھی جیل بھرو تحریک کا فارم اور حلف نامہ لینا چاہئے اور ان تینوں بچوں کا ووٹرلسٹوں میں اندرا ج ہونا چاہئے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالتیں آئینی طریقے سے فیصلے کریں گی تاکہ کسی کو بھی تحفظات نہ ہوں،ہماری درخواست ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نیا بینچ تشکیل دیں اورسینئر ترین ججز کو بھی اس میں شامل کیاجائے ، اگر نیا بینچ قائم نہیں ہوتا تو اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پانامہ پر دس ماہ لگائے گئے اس پر بھی فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ 90دنوں میں الیکشن کرائے، صدرمملکت کو آئین کا آرٹیکل 170پڑھنا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد کی ہدایت پر لندن میں مقیم رہا، ہم نے جب جیلیں کاٹیں تو اس وقت میڈیا نہیں تھا ، ہماری اپنی جماعت کیلئے بہت قربانیاں ہیں ، وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اے پی سی بلا کرچارٹر آف اکانومی تشکیل دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…