جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پرویزالٰہی سے ملاقات ایک بارگھرپرہوئی تھی، جسٹس مظاہر کے خاندانی ذرائع کی تصدیق

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خاندانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرنقوی پرآڈیو لیک اور جائیداد سے متعلق تمام الزمات جھوٹ ہیں، ان کے اہل خانہ پرلگے تمام الزامات بھی غلط ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جسٹس مظاہرخود پر لگے الزامات پر

چیف جسٹس کے سامنے پیشی کو تیار ہیں، چیف جسٹس جب چاہیں جسٹس مظاہرنقوی کی انکوائری کرالیں۔جسٹس مظاہر کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ایک بار گھرپرہوئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب معذرت کیلئے پچھلے سال ستمبر میں لاہور والے گھر آئے۔خاندانی ذرائع نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی سے جسٹس مظاہرکا کسی قسم کا ذاتی تعلق نہیں، جج کی پرویزالٰہی یا مونس الٰہی سے کبھی فون پربات نہیں ہوئی تھی، محمد خان بھٹی نے فون پربات کرائی تھی جسے توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے زیرتعلیم بیٹی کو ذاتی اکاؤنٹس سے 22 ہزارپاؤنڈز برطانیہ بھیجے تھے، یہ رقم اسٹیٹ بینک کی اجازت سے منتقل کی گئی تھی، لاہور میں 4 کنال کا گھر2 بڑے گھربیچ کر تعمیرکیا جارہا ہے، ایک گھرگلبرگ لاہور اور دوسرا ڈی ایچ اے گوجرانوالا میں بیچاگیا۔فیملی ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہرنقوی کا کوئی بھی پلازہ نہیں ہے، جسٹس مظاہر کے گھروں کی فروخت کے کاغذات ایف بی آر کے پاس ہیں، ان کے تمام پلاٹس کی تفصیلات بھی ایف بی آرکے پاس ہے۔خیال رہے کہ ملک کی بار کونسلز نے گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج کے خلاف آئندہ ہفتے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جائیدادوں سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…