جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنماسمیت 4 ملزمان عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے معاملہ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے

شبیر گجر و دیگر کی جانب سے پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملزمان شبیر احمد گجر ، خالد محمود گجر ،طارق فاروق اور عدیل محمود کی جانب سے سلیم لادی اور چودھری نعمان عتیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ، ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ڈر ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی ،عدالت ہماری عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔فریقین وکلا کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج ہونے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، ہنگامہ آرائی کے دوران شبیر گجر سمیت دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پر حملہ ،اقدام قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…