اسلام آباد (این این آئی )وزیر دفاع نے کہا کہ مجھے چوہدری پرویز الہٰی نے خود بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا وہاں میرے حلقے کا یک بندہ سلامیاں اکٹھی کررہا تھا میں نے پوچھا کہ اب تک کتنی سلامی اکٹھی کرلی ہے جس پر اس نے جواب دیا کہ 72 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے ہیں
ابھی میٹر جاری ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بقول چوہدری پرویز الہٰی نے اس سے پوچھا کہ کام مکمل ہوگیا یا ابھی جاری ہے تو اس شخص نے جواب دیا کہ ابھی جاری ہے جبکہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے جبکہ زیور اور گاڑیاں اس کے علاوہ تھیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ کیا کسی نے اس 21یا 22ویں گریڈ کے افسر سے پوچھا، ہمیں تو 2 منٹ نہیں لگتے پکڑتے ہوئے، 90، 90 روز کے ریمانڈ دیے جاتے ہیں، مجھے جیل میں روٹی تک نہیں پہنچنے دیتے تھے اور ہمیں بتاتے ہیں کہ اس ملک کی حکمرانی کیسے کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوا تھا، پاکستان بنانے والے عمران خان کی طرح اسپانسرڈ لوگ نہیں تھے، جیل بھرو تحریک اب فلاپ ہوچکی ہے، اب ڈوب مرو تحریک چلائیں۔قبل ازیں عالیہ کامران نے توجہ دلاؤ نوٹس پر پیش کردیا۔ عالیہ کامران نے کہاکہ اسلام آباد میں عوام بالخصوص خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ کا باعث تشویش ہے۔توجہ دلائو نوٹس حکومتی ہدایت حاصل کرنے کے لیے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا