پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

جیل بھرو تحریک ،جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے، عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں ، ن لیگ

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ،جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے،عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر نے کہاکہ جیل بھرو تحریک ،

جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے،جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کراؤ تحریک شروع ہوچکی ہے ،عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جیل بھرنے کی بڑھکیں رونے، ’’رہا کرو‘‘اور ’’بیمار ہوں‘‘کی منتوں میں بدل گئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پلستر باندھ کر زمان پارک میں چھپ گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس ہر روز زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سوات میں محمود خان کے گھر کے باہر جیل بھرو کی دعوت دی جاتی رہی تاہم وہ گھر سے باہر نہ نکلے ۔ انہوںنے کہاکہ جو کہتے تھے عمران کے لئے جان بھی حاضر ہے، وہ جیل جانے کے خوف سے بھاگ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ’’پلستر نیازی‘‘کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیماریوں کے پیچھے چھپ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…