جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

شعیب اختر کی شاہین شاہ پر تنقید ، شاہد آفرید ی داماد کی حمایت میں سامنے آگئے

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر تنقید کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے۔شعیب اختر نے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے

دوران انتہائی اہم موقع پر اپنا اوور مکمل نہ کر کے پاکستان کا ہیرو بننے کا سنہری موقع ضائع کر دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر شاہین آفریدی کی جگہ میں ہوتا تو صرف 12 منٹس میں وہی گیندیں کروا کر پاکستان کی مشہور شخصیت بن جاتا، میں بولنگ کے لیے آتا، گرتا، گھٹنے تڑواتا لیکن میں دوبارہ کھڑا ہوتا، انجیکشن لگواتا اور اس عمل کو دوبارہ دہراتا۔شاہد آفریدی نے شعیب اختر کے بیان پر کہا کہ یہ کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے کہ وہ انجری کے ساتھ کھیلے، شعیب اختر نے بہت انجیکشنز لگوائے ہیں اسی وجہ سے تو وہ آج چل بھی نہیں سکتا۔شابق کپتان قومی ٹیم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ شعیب اختر کی کلاس ہے، وہ یہ کر سکتے ہیں تاہم یہ مشکل ہے، ہر کوئی شعیب اختر کی طرح نہیں ہو سکتا، انجری میں انجیکشن اور درد کش ادویات لیکر کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس سے آپ کی انجری میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے، اس معاملے میں ہمیں شعیب اختر کو اکیلا ہی چھوڑ دینا چاہیے۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان کی جانب سے دیا گیا 139 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس میچ کے دوران شاہین آفریدی 19 ویں اوور میں انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور لاہور قلندرز کے

کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں نقص تلاش کرلیے۔ایک نجی چینل پر پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کھیلتے رہیں گے تو بہتر سے بہتر ہوتے رہیں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین اسٹمپ سے بہت دور سے بولنگ کرا رہا ہے،

دور کا مطلب ہے اس اینگل سے اِن سوئنگ کرنا بڑی بات ہوتی ہے جو اتنے آرام سے نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے شاہین کریز کا استعمال تھوڑا بہتر کرے جو وہ اس وقت نہیں کر رہا۔سابق کپتان نے کہا کہ شاہین نے آخری اووز میں یارکرز کرانے کے لیے بہت زیادہ زور لگانے کی کوشش کی۔

شاہد آفریدی نے گفتگو کے دوران اپنے داماد کو مشورہ بھی دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین اپنی پرانی ویڈیوز دیکھے جب وہ بہتر کر رہا تھا تو کیوں کر رہا تھا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہین فٹ ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف 4 اوورز میں 39 رنز دیے تھے اور اس میچ میں ان کی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…